ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مودی جی رشوت آپ کھاؤ اور کیس ہم پر، سسودیا کی سی بی آئی جانچ پر کیجریوال کا مودی پر حملہ

مودی جی رشوت آپ کھاؤ اور کیس ہم پر، سسودیا کی سی بی آئی جانچ پر کیجریوال کا مودی پر حملہ

Thu, 19 Jan 2017 20:06:57  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 19/ جنوری  (ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سی بی آئی نے اب دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف ابتدائی جانچ شروع کردی ہے۔ان پراروند کیجریوال کی  سوشل میڈیا مہم ’ٹاک ٹواے کے‘سے منسلک مبینہ بے ضابطگی کا الزام ہے۔ویجلنس محکمہ کی شکایت پر یہ جانچ شروع کی گئی ہے، وہیں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی بیٹی سومیا کو محلہ کلینک پہل میں حکومت کا مشیر مقرر کرنے کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔اپنی حکومت کے خلاف کارروائی سے ناراض وزیر اعلی کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے وزیر اعظم مودی پر سخت حملہ بولاہے۔انہوں نے کہا،واہ رے مودی جی، رشوت خود کھاتے ہیں اور کیس ہم پر کرتے ہیں،چوری اور سینہ زوری۔وہیں سسودیا نے بدھ کو ٹوئٹ کرکے کہاکہ خوش آمدیدہے مودی جی!آئیے میدان میں،صبح آپ کی سی بی آئی کا اپنے گھر اور دفتر میں انتظار کروں گا، کتنا زور ہے آپ کے بازوئے قاتل میں۔ الزام ہے کہ دہلی حکومت نے ’ٹاک ٹواے کے‘کو بڑھاوا دینے کے لئے ایک مشہور پی آر کمپنی کو کنسلٹینٹ کو کام سونپا تھا،اس کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی تجویزپیش کی گئی۔دہلی کے پرنسپل سکریٹری کے اعتراض کے باوجود، حکومت نے تجویز کو آگے بڑھایا اور کنسلٹینٹ نے رقم کو خرچ کیا۔سی بی آئی نے انہی الزامات کی تحقیقات اور اس میں سسودیا اور دیگر کے مبینہ کردار کا پتہ لگانے کے لیے جانچ شروع کردی ہے۔کیجریوال نے کہاکہ واہ رے مودی جی،رشوت خود کھاتے ہیں اورمعاملہ ہم پرکرتے ہیں، چوری اور سینہ زوری، مودی جی اسی لیے میں آپ کو بزدل بولتا ہوں،گوا اور پنجاب میں شکست کھارہے ہیں،تو سی بی آئی کا کھیل شروع کر دیا؟ایسا لگتا ہے مودی جی بالکل پاگل ہو گئے ہیں، ملک کے وزیر اعظم کو صرف ایک یہی کام رہ گیا ہے،ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ گئے ہیں۔کیجریوال نے یہ بھی ٹوئٹ کیاکہ آج منیش سی بی آئی کا انتظار کرتے رہے،سی بی آئی نہیں آئی،ابھی تک لوگ سی بی آئی سے ڈرتے تھے،پہلی بار سی بی آئی کسی سے ڈر رہی ہے۔وزیر صحت جین کی بیٹی سومیا جین کو محلہ کلینک پروجیکٹ میں دہلی حکومت کا مشیر مقررکرنے پر سی بی آئی نے جانچ شروع کردی ہے۔اس کے لیے ایل جی آفس نے سی بی آئی جانچ کی سفارش حکومت سے کی تھی، جس کے بعد دسمبر میں کیجریوال حکومت نے سی بی آئی کو خط لکھا۔وہیں، ستیندر جین نے امتیازی سلوک کے الزامات کو مسترد کیا اور بتایا تھا کہ مشیر بنانے کے لیے سومیا کو کوئی پیسہ نہیں دیا گیا۔واضح رہے کہ دہلی حکومت میں کنبہ پروری کے الزامات لگنے کے بعد گزشتہ سال جولائی میں سومیا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔


 


Share: